تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وائٹ ہاؤس اہلکار میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والے وائٹ ہاؤس کے اہلکار میں بھی مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے لیکن سب سے متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پچہتر ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں نئے کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والے اہلکار میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 77 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ 96 ہزار 876 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست نیویارک امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 37 ہزار چار سو اکیس ہے اور چھبیس ہزار 365 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -