ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، انھوں نے سوشل میڈیا پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ دوسری بار ماں بن گئیں، ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، کیرولین لیویٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "یکم مئی کو ویویانا عرف ’ویوی‘ ہماری فیملی میں شامل ہوئیں اور فوراً ہی ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیا۔”

ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ویویانا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کا بڑا بھائی اپنی چھوٹی بہن کی آمد پر بے حد خوش ہے اور اس نئی تبدیلی کے ساتھ زندگی کو خوشی خوشی ایڈجسٹ کر رہا ہے۔

کیرولین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر آئی اس نئی خوشی کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پوسٹ کے آخر میں کیرولین لیویٹ نے ان تمام مداحوں، دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں