تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر اینتھنی فاؤچی کو قتل کی دھمکیاں

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کرونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر اینتھنی فاؤچی کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 79 سالہ ڈاکٹر اینتھنی فاؤچی جن کا تعلق وائٹ ہاؤس کرونا ٹاسک فورس سے ہے، کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جس پر ان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی مارشلز کو ڈاکٹر فاؤچی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، واشنگٹن ڈی سی پولیس نے بھی فاؤچی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی۔

ڈاکٹر فاؤچی امیونولاجسٹ اور انفیکشس ڈیزیز ایکسپرٹ ہیں، کرونا وائرس کے سلسلے میں وہ بڑی شہرت حاصل کر چکے ہیں، جس پر انھیں سپورٹرز اور تنقید کرنے والوں دونوں کی طرف سے ناپسندیدہ پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر کا دوسری مرتبہ ٹیسٹ، کاروبار اور بے روزگاروں کے لیے بڑے اعلانات

ڈاکٹر فاؤچی پر ٹی وی ٹاک شوز میں بھی اس حوالے سے تنقید کی گئی ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کی اشتعال انگیز مبالغہ آرائیوں کی موقع ہی پر تصحیح کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، جس پر انھیں متعدد مرتبہ دھمکیاں ملی ہیں۔

امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ فاؤچی کو کسی سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہر کوئی ان سے پیار کرتا ہے، اگر ان پر کوئی حملہ آور ہوتا ہے تو یاد رکھے کہ وہ بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ فاؤچی ہائی اسکول میں ایتھلیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -