جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سفید تِل اور اس کا تیل : فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سفید تِلوں کا استعمال فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، غذائیت سے بھرپور سفید تل متعدد غذاؤں سے بہتر تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ ان میں پائے جانے والا قدرتی تیل صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

تل خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، خون میں شکر کی سطح توازن میں رکھنے، سوزش کو کم کرنے، ہڈیوں کی صحت مند رکھنے کے ساتھ خون کے خلیات کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ان تلوں میں سیسمولین مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے مشہور ہیں، خاص طور پر مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی، جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تل کی غذائیت گوشت کے برابر

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ سفید تل کی غذائیت گوشت کے برابر ہوتی ہے یہ تل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور ہوتے ہیں کیونکہ ان میں گوشت کے برابر پروٹین پایا جاتا ہے اور انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے یہ نہ صرف گرمی اور توانائی پیدا کرتے ہیں بلکہ بالوں اور جلد کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔

روزانہ کی خوراک میں سفید تلوں کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ہاضمے کی بہتری اور مجموعی طور پر غذائی اجزاء کی مقدار حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

خواتین کے جملہ امراض کیلئے مفید 

خواتین کے مخصوص ایام میں اس کا استعمال تکالیف اور مختلف پریشانیوں سے دور رکھتا ہے، اس مقصد کیلئے آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے تل کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینا چاہیے۔

بڑھا ہوا وزن کم کریں

وزن میں کمی کیلئے سفید تل اپنی مثال آپ ہیں، سفید تل میں ہم وزن پسا ہوا گڑ ملا کر رکھ لیں اور ایک چمچ روانہ کھائیں۔ اس نسخے سے جسم کی فاضل چربی کم، حافظہ مضبوط اور نظر تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ خون کی کمی دور ہونے کے ساتھ ساتھ جوڑوں کا درد بھی نہیں ہوگا۔

موسم سرما میں فائدہ مند

موسم سرما میں سفید تل کے استعمال سے بلغمی کھانسی ختم اور جسم کو گرمائش ملتی ہے، گھی کے ساتھ اس کے لڈو بنا کر گھر میں رکھیں اور وقتاً فوقتاً بچوں کو کھلاتے رہیں جس سے ان کی رات کو سوتے ہوئے پیشاب کرنے کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔

چہرے کی جلد ترو تازہ

سفید تلوں میں پائے جانے والا قدرتی تیل چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں کیونکہ
سفید تل میں اینٹی ایجنگ پراپرٹیز ہوتی ہیں یہ تیل جلد کو نمی بخشتا ہے جس سے چہرے کی جھریاں ختم اور چہرہ چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتا ہے۔

تمام اقسام کے درد کا علاج

عام طور پر بڑی عمر کے افراد جوڑوں اور کمر کے درد کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں، ماہرین صحت کے مطابق درد سے نجات کیلئے ایک چمچ سفید تل کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں، ساتھ ہی 5 عدد بادام لیں اور اسے رات بھر پانی میں بھگو دیں۔

اس کے بعد صبح ان باداموں کا چھلکا صاف کرکے سفید تل شامل کریں ان بادام کو چٹکی بھر تلوں کے ساتھ روزانہ صبح نہار منہ اچھی طرح چبا کر کھائیں، سارے درد جسم سے غائب ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں