تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ناخنوں پر سفید دھبے: کیا آپ کورونا یا پھر خطرناک امراض کا شکار تو نہیں؟

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ناخنوں پر سفید نشانات کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں کوروناوائرس سمیت دیگر سنگین بیماریاں شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ناخنوں کی رنگت کے مسائل یا وٹامن کی کمی سے بھی ناخنوں پر سفید نشانات نمودار ہوتے ہیں لیکن ایسی کچھ علامات بھی ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ ناخنوں پر عیاں ہونے والے عام دھبوں کو (لیوکونیچیا پنکٹاٹا) کہا جاتا ہے، اور یہ اکثر بچوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔

ناخنوں پر سفید نشانات کی وجوہات اور علاج درجہ ذیل ہیں

انگلیوں کی چوٹیں

بعض اوقات انگلیوں پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی ناخنوں پر سفید نشانات آنا شروع ہوجاتے ہیں، ایسی صورت میں ڈاکٹروں کو فوری طور پر دکھانا چاہیے، ناخن کے قریب اگر جلد پر شدید چوٹ لگی ہو تو دھبوں کے غائب ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ عام طور پر ناخن آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔

الرجی

نیل پاش کو ہٹانے کے لیے جو شے ہم استعمال کرتے ہیں اس سے بھی کبھار الرجی ہوتی ہے اور یہ سفید نشانات پیدا کر دیتی ہے، اس سے ناخنوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔

فنگس

انگلیوں پر فنگس کا حملہ ناخنوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے، یہ فنگس عام طور پر پیر کے ناخنوں پر ظاہر ہوتا ہے، انفیکشن سے پہلے کچھ چھوٹے سفید نقطوں کا ظہور ہوتا ہے۔

جلد کی بیماریاں

جلد کے امراض کی وجہ سے بھی ناخنوں پر دھبے نکل آتے ہیں چنبل اور ایکزیما جلد کی بیماریاں ہیں جو کھجلی، خارش اور لالی کاسبب بنتی ہیں، ایسی صورتوں میں فوری طور پر ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔

کورونا وبا

ناخنوں پر نشانات کورونا کی علامات بھی سمجھے جارہے ہیں، مہلک وائرس کے سبب بعض مریضوں کے ناخن کا رنگ سرخ آدھے چاند میں بدل جاتا ہے اور بعض اوقات مریضوں کو دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -