تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایچ آئی وی: عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کی تعاون فراہمی کی درخواست قبول کر لی

اسلام آباد: سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متعلق وبائی صورت حال کے پیشِ نظر عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کی تعاون فراہمی کی درخواست قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے لاڑکانہ کے تعلقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبائی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تعاون مانگا تھا، عالمی ادارے نے تعاون کی درخواست قبول کر لی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو ایچ آئی وی کی تشخیصی کٹس فراہم کرنے اور ماہرین کی خصوصی ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرایع نے مزید بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو ماہرین بھجوانے پر با ضابطہ آگاہ کر دیا ہے، عالمی ادارے کی 10 رکنی ٹیم 28 مئی کو کراچی پہنچے گی، ٹیم متاثرہ علاقوں میں متاثرہ مریضوں سے ملاقاتیں کرے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرے گی، اس دوران عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم ایچ آئی وی کیسز پر تحقیقی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی، پاکستان نے عالمی ادارۂ صحت سے تعاون طلب کر لیا

یاد رہے کہ پاکستان نے عالمی ادارۂ صحت سے ماہرین بھجوانے کی درخواست کی تھی، پاکستان نے 50 ہزار تشخیصی کٹس فراہمی کی درخواست بھی کی تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈبلیو ایچ او کو مراسلہ لکھ کر عالمی ادارۂ صحت سے ماہرین کی ٹیم بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ ضلع لاڑکانہ میں ایڈز کیسز وبائی صورت حال اختیار کر چکے ہیں، ایڈز سے متاثرہ 500 بچوں کی عمریں 2 تا 15 برس ہیں، وفاق ایڈز کی وبائی صورت حال میں سندھ سے رابطے میں ہے۔

Comments

- Advertisement -