تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عالمی ادارہ صحت نے ایک اور کورونا ویکیسن کی اجازت دے دی

جنیوا : عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے جانسن اینڈ جانسن کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب بین الاقوامی سطح پر جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین کو مہیا کرایا جاسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس اذانوم گبریئس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جب نئے ٹیکے دستیاب ہوجاتے ہیں، تو ہمیں ان کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ عالمی طور کیے جانے والے عمل حل کا حصہ بنیں اور کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے کہ کچھ ممالک اور لوگ پیچھے رہ جائیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ امریکی ہیلتھ ایجنسی نے اس کے شراکت داروں، صنعت کے نمائندوں اور دیگر کے ساتھ اس ہفتہ کے شروع میں قلت کے ممکنہ حل کے لئے نشست کی اور اس کی نشاندہی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیڈروس نے کہا کہ اب شیشے، پلاسٹک کے فلٹرز اور دیگر عناصر کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ویکسین کے پروڈکشن کی مانگ میں اچانک اضافہ ہونے سے اس کی قلت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپلائی کو محدود نہ کریں، اس سے پوری دنیا میں خطرے بڑھ سکتے ہیں۔ تین بر اعظموں پر ہوئے اسٹڈی میں جانسن اینڈ جانسن کو85 فیصد فائدہ مند پایا گیا ہے، جو کمزوری کو دور کرنے اور ایمرجنسی اور جانوں کو بچانے میں مددگار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او فائزر بائیو این ٹیک اور آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت بھی دے چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -