تازہ ترین

دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں شامل پاکستانی خواتین کون ہیں؟

لندن : برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی سو بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے سال ہائے گزشتہ کی طرح رواں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست مرتب کی ہے جس میں خواتین کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جن چار کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے اس میں علم، قائدانہ صلاحیت، تخلیقی صلاحیت اور شناخت شامل ہے۔

بی سی سی کی جانب سے پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو کریٹیوی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو علم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے 100 بااثر خواتین کی فہرست میں بھارت سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ بلقیس بانو کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے بھارت کے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کی قیادت کی تھی۔

بی بی سی نے متحدہ عرب امارات کی خاتون وزیر ایڈوانس ٹیکنالوجی کو بھی دنیا کی بااثر خاتون قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -