جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

امریکی انتخابات میں حصّہ لینے والی پاکستانی خواتین کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد خواتین نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نومبر کی تین تاریخ کو منعقد ہونے والے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل قرار دئیے جارہے ہیں جس کی بہت کی وجوہات ہیں لیکن ایک وجہ ان انتخابات میں پاکستانی نژاد خواتین کی شرکت ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون ثبینہ ظفر شہر سان رامن کے میئر کےلیے 3 نومبر کو الیکشن لڑیں گی، ابھی وہ سان رامن کے وائس میئر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سان رامن شہر کی سٹی کونسل کا حصّہ بننے والی وہ پہلی ایشیائی شہری ہیں۔ان کے والد راجہ شاہد ظفر نے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کے طور پر کام کیا تھا۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر اروائن سے تعلق رکھنے والی فرح خان بھی انتخابات میں میئر کی امیدوار ہیں،

فرح خان نے اروائن شہر میں 2016 کے انتخابات میں بھی شرکت کی تھی تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن 2018 میں میئر کا الیکشن جیت چکی ہیں اور اب دوبارہ میئر منتخب ہونے کےلیے انتخابات میں حصّہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر اروائن کی سٹی کونسل کی رکن بننے والی فرح خان کو رکن منتخب ہونے والی پہلی ایشیائی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں