منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کس نے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبر حملہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر حملہ کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جوہری توانائی تنظیم کا کہنا تھا کہ نطنز میں جوہری تنصیب پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبر حملے میں تہران کی فراہم کردہ اطلاع سے کہیں زیادہ نقصان ہوا۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی امیشانی اسٹین نے ٹویٹر پر لکھا کہ اندازہ یہی ہے کہ نطنز میں بجلی کا منقطع ہوجانا اسرائیلی سائبر حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے، انہوں نے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنے اس دعوے پر کوئی ثبوت پیش کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اس واقعے کو جوہری دہشت گردی قرار دیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ ایران اس کا ذمے دار کس کو گردانتا ہے۔

انھوں نے سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے بیان میں یہ بھی نہیں بتایا کہ نطنز کی جوہری تنصیب میں کیا واقعہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے جوہری دہشت گردی سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ملزمان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں