تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

عامرلیاقت کو کون لایا؟ علی زیدی کا دلچسپ جواب

تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی مشترکہ اجلاس میں شرکت پر اٹھنے والے ‏سوالات پر وفاقی وزیر علی زیدی کا جواب آگیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی نے علی زیدی سے پوچھا کہ عامرلیاقت کو کون لےکر آیا ہے؟ جس پر انہوں نے ‏مسکراتے ہوئے جواب دیا عامرلیاقت سسپنس والے آدمی ہیں۔

صحافی نے پوچھا آپ عامرلیاقت کی مستقل ناراضگی کیوں دور نہیں کرتے؟ تو علی زیدی نے کہا کہ کون سا ایم ‏این اے ہے جو نہیں سمجھتا اسے وزیربننا چاہیے؟ میری تو وزیر بننےکی اوقات نہیں، اللہ نے بنا دیا، وزیراعظم ‏نےوزیر بنایا ہے کل ہٹائیں گےتو ہٹ جائیں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت حسین نے وزیراعظم سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ کہہ رہےتھےانہیں جہاں ‏استعمال کرنا چاہیےنہیں کیا جا رہا، وزیراعظم نے انہیں کہا جہاں ضرورت ہوگی آپ سےرابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ناراض رکن اسمبلی عامرلیاقت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے ‏صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -