The news is by your side.

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا پاکستان کو خراج تحسین

نیویارک : عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کرونا لاک ڈاون میں بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے درخت لگانے کی زبردست اسکیم شروع کررکھی ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیروزگار افراد کو وظیفہ دے کر شجر کاری کی ترغیب دی اور کرونا لاک ڈاون کے دوران بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا گیا تھا، وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں