تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

عالمی ادارہ صحت کا کرونا کو سیاسی قرار نہ دینے کا مطالبہ

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے ماخذ کی تحقیق کو غیر سیاسی ماحول میں منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیک ریان نے پریس بریفنگ کے دوران وائرس کے ماخذ کی جانچ کی تحقیق کو غیرسیاسی ماحول میں مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کا کام غیر سیاسی ماحول میں ہونا کیوں کہ تحقیق کے سارے عمل کو سیاست سے زہر آلود کیا جارہا ہے۔

مائیک ریان نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ سائنس دان اپنا کام آپسی تعاون کے ساتھ کریں تو مذکورہ معاملے میں سیاست کو سائنس سے الگ کرنے کوشش کرسکتے ہیں تو کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنسدانوں کو الزام تراشیوں سے پاک ماحول ملے گا تو وہ وائرس کا ماخذ معلوم کرسکیں گے اور پھر ہی وبا کو روکنے کا طریقہ بھی معلوم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -