امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
امریکا میں3 نومبر کو ہونے والےصدارتی انتخاب کا ابتدائی مرحلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے آبائی ریاست فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کس کو ووٹ دیا تو ٹرمپ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرمپ نامی صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔
صدارتی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن سے ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں اب تک 5.5کروڑ ووٹر قبل ازوقت ووٹنگ میں حصہ لےچکےہیں۔
صدرٹرمپ آج 3اہم امریکی ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سےخطاب کریں گے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد امریکی صدر نارتھ کیرولینا روانہ ہوگئے ہیں۔