تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اومی کرون وائرس کے سبب سفری پابندیاں، عالمی ادارہ صحت کا ردعمل آگیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کو سفری پابندیوں سے روکا نہیں جاسکتا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ایڈنم گیبریسس نے کہا کہ پوری دنیا میں اگر سفری پابندی عائد کردی جائے تب بھی اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کرنے ہوں گے، کئی ممالک نے سفری پابندیاں پہلے ہی عائد کردی ہیں۔

ٹیڈرس نے کہا کہ سفری پابندیاں روزمرہ معمولات اور معاشی زندگی پر بوجھ کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کورونا کی نئی قسم کا تیزی سے پتا لگانے پر افریقی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اومی کرون وائرس: مسافروں کیلئے سخت پابندیوں کا اعلان

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ہدایت کی کہ دنیا بھر کے ممالک بین الاقوامی صحت کے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں اور خطرے کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

ٹیڈرس ایڈنم گیبریسس نے مشورہ دیا کہ وہ افراد جو دائمی یا موذی امراض کا شکار ہیں انہیں فی الحال فضائی سفر سے گریز کرنا چاہیے، صحت سب سے بڑھ کر ہے۔

Comments

- Advertisement -