تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا وئراس: عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان آگیا

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے یورپ میں کورونا کے باعث اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کورونا وبا سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 31 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے یعنی نئے کیسز میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق متعدی مرض کے نئے رپورٹ ہونے واقعات میں تقریباً 2 تہائی یعنی 19 لاکھ واقعات کی تشخیص یورپ میں ہوئی جبکہ یہاں کورونا کے نئے مریضوں تعداد میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وہ ممالک جہاں دنیا بھر کے مقابلے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی، اور جرمنی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث اموات میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کمی یورپ کے علاوہ دنیا کے تمام خطوں میں ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -