پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کس پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں 5 اقسام کی موٹر سائیکلوں پر پابندی لگ سکتی ہے اور اس حوالے سے سعودی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے غور شروع کر دیا ہے۔

سعودی اخبار 24 کے مطابق سعودی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھاری کی جانب سے 5 اقسام کی موٹر سائیکلوں کی مملکت میں درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان میں ’ایل 5 ای اے‘ کیٹیگری کی تین پہیوں والی گاڑیاں (رکشہ) جن کے ہینڈل سلنگ شاٹ والے ہوں جبکہ سائیڈ ٹرالی (موٹر سائیکل کی سائیڈ میں لگائی جانے والی ) شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ تین پہیوں والی لوڈنگ گاڑی، استعمال شدہ 125 سی سی موٹرسائیکلیں اور بجلی سے چلنے والی ایسی موٹر سائیکلیں جن کے انجن کی پاور 11 کلو واٹ سے کم ہو بھی پابندی کی زد میں آ سکتی ہیں۔

متعلقہ حکام نے اس حوالے سے عوامی سروے شروع کر دیا ہے تاکہ عوامی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں