تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پُراسرار قبر: سڑک کے عین وسط میں کون مدفون ہے؟ لوگوں نے خواب میں کیا دیکھا؟

انقرہ: ترک صوبے سیواس میں موجود ایک پراسرار قبر سے متعلق ان دونوں کافی چرچے سوشل میڈیا پر پھیلے ہوئے ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا یہ مدفن آخر کس کا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ قبر سیواس کے شرکیشلا نامی قصبے میں سڑک کے بیچوں بیچ موجود ہے، برسوں پرانی اس قبر کے کتبے پر’ھوالباقی‘ لکھا ہے جس کے نیچے ’بسم اللہ الرحمان الرحیم‘ اور پھر ترکی زبان میں ’’گریبان شہید بابا‘‘ درج ہے لیکن کسی کو نہیں معلوم یہاں کون مدفون ہے۔

مقامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ قبر شرکیشلا قصبے کی تعمیر نو سے پہلے کی ہے۔ کسی کا ماننا ہے کہ یہاں کوئی شہید دفن ہے، کوئی کہتا ہے یہ کسی عالم کا مدفن ہے جو پہلے مراز ہوا کرتا تھا لیکن اب صرف مرکزی قبر ہی باقی رہ گئی۔

قصبے کے لوگ صرف یہی بتاتے ہیں کہ یہ قبر اس قصبے کی تعمیرِ نو سے بھی بہت پہلے کی ہے۔ (فوٹو: روزنامہ ہیبر، ترکی)

سڑک کے عین وسط میں اس قبر کی موجودگی کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں پہلے ایک نجی مکان ہوا کرتا تھا جس میں یہ قبر موجود تھی بعد ازاں قصبے کے نئے نقشے کے تحت اس کی توڑ پھوڑ کی گئی اور جب مزدوروں نے قبر کی دوسری جگہ منتقلی کا منصوبہ تیار کیا تو انہیں عجیب وغریب خواب آنے لگے۔

کہا جاتا ہے کہ مزدوروں کے خواب میں یہ قبر آئی اور انہیں مخاطب کرکے کہتی ہے اسے یہیں رہنے دیا جائے، نتیجتاً قبر کے ارد گرد سے سڑک گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قبر کو یونہی چھوڑ دیا گیا۔

اس مکان کے سابقہ مالک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بزرگ نے خواب میں آکر بتایا تھا کہ یہ قبر ایک شہید کی ہے لہذا اسے توڑنے یا چھیڑنے کی کوشش نہ کریں۔ بعد ازاں ایک اور شخص نے یہ مکان خرید لیا لیکن اسے بھی خواب میں نامعلوم بزرگ نے یہی بتایا اور وہ بھی اس قبر کو توڑنے سے باز رہا۔

شرکیشلا میں قائم اس قبر پر شہری فاتحہ پڑھنے آتے ہیں، لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کسی برگزیدہ ہستی کا مدفن ہے۔

Comments

- Advertisement -