جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

محمد عامر کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا تلوانز کی نمائندگی کررہے ہیں گزشتہ میچ میں عامر نے 4 اوورز میں 22 رنز کے دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

تلوانز اور سینت لوشیا کے درمیان میچ کے بعد اداکارہ پریٹی زنٹا نے میدان میں محمد عامر کے ساتھ سیلفی لی جو وائرل ہوگئی۔

عامر نے ٹوئٹر پر سینٹ لوشیا کی شریک مالک اور اداکارہ پرینٹی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کی میری پسندیدہ اداکارہ۔‘

عامر کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے 80 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں عامر آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ پریتی زنٹا میری بھی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں