تازہ ترین

جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کا ذمہ دار کون؟ انکوائری رپورٹ آگئی

کراچی: انکوائری کمیٹی نےجعلی ڈومیسائل کی تیاری میں ڈپٹی کمشنرز کو قصور وار قرار دیتے ہوئے جاری کردہ تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنےکی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ڈومیسائل انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کےحوالےکر دی ، انکوائری کمیٹی نےجعلی ڈومیسائل تیاری میں قصور وار ڈپٹی کمشنرز کو قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے سندھ حکومت کو پی آرسی کےقانون میں مزیدسختی کی سفارش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ جعلی ڈومیسائل سے ملازمتیں حاصل کرنےوالوں کوفارغ کیاجائے اور10سال میں جاری ڈومیسائل کی جانچ
پڑتال کیلئے علیحدہ انکوائری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر وفاقی حکومت کا اہم اقدام

رپورٹ کے مطابق سندھ کے4اضلاع میں محدود وقت میں200سے زائد ڈومیسائل جاری ہوئے، مختلف اضلاع میں فیکٹریوں اور دکانوں کے پتہ پر ڈومیسائل جاری ہوئے۔

انکوائری کمیٹی نےجاری کردہ تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنےکی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کی بنیادپر اسٹوڈنٹس کےداخلےبھی ردکیےجائیں۔

Comments

- Advertisement -