تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک میں لوڈشیڈنگ کا ذمے دار کون؟ وزیراعظم نے بتادیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سابقہ نااہل حکومت ہے کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سابقہ نااہل حکومت ہے کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی گنجائش کا کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ صرف نااہلی کا ہے، پلانٹس نہ چلنے کی وجہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے، جو کہ گزشتہ دور حکومت میں بدانتظامی کی وجہ سے نہ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 35 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہائیڈرو پاور سے ہٹ کر گنجائش اتنی ہے ملک کی بجلی کی طلب پوری کرسکتی ہے۔ سی پیک کے نتیجے میں جو پلانٹ لگے وہ سولر اور کوئلے کی توانائی سےچلتے تھے، نوازشریف کےدور میں ایل این جی سے چلنے والے 5ہزار میگاواٹ کے پلانٹ لگائے گئے، جس پلانٹ کو2019 میں چلنا تھا وہ چارسال ہوگئے آج تک نہیں چل سکا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ 100 ارب سے زائد کا منصوبہ بند ہے، نئے پلانٹ جو تیل سے چلتے ہیں وہ بھی بند پڑے ہیں، عدم اعتماد سے جانے والی حکومت کی منصوبے پر کوئی توجہ نہیں تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیس تو باہر سے دستیاب ہی نہیں ہے، جو گیس 3 سے4 ڈالر پر نہیں خریدی وہ آج 35ڈالر فی یونٹ ہے، ملک میں گزشتہ حکومت جتنی نااہل اورکرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی ، وہ حکومت ان تمام چیزوں سے لاتعلق تھی یہ کس کا قصور تھا؟ جب کہ ہم نے 72، 72 دنوں میں فلائی اوور بنارک عوام کے حوالے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کےمعاملات کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 8 سے زائد اجلاس کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک خبرہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرایوان میں حملہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -