تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ثانیہ مرزا کی ’ساری دنیا‘ کون ہے؟

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بیٹے اذہان مرزا ملک کو اپنی ساری دنیا قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اسے اپنی ساری دنیا قرار دیا۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ان کے مدحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ان کے بیٹے کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک میں بہت زیادہ صبر ہے جو مجھے پسند نہیں ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ صبر بری عادت ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہوجائے گا۔

ثانیہ مرزا کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں جو کام وقت پر کرنے کے ہوں میں انہیں وقت پر ہی انجام دیتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -