ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 11 نومبر کو ٹکرائیں گی۔
سوشل میڈیا صارفین اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ساتھ ہی ایک صارف نے پوچھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔
ٹویٹر صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی پوچھا۔
خاتون صارف نے لکھا کہ میں یہ جاننے میں کافی دلچسپی رکھتی ہوں کہ اس میچ میں شنیرا کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟
ثمرا طارق نامی صارف نے اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ کے میزبان فخر عالم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ ہمارے لیے وسیم اکرم سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔
تاہم شنیرا اکرم نے صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور جواب دینے کی بجائے الٹا سوال کرلیا، شنیرا نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کے خیال میں میں کس ٹیم ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟
I want to know from all of you ??? Which team do you guys think I will cheer for??? #AUSvsPAK #T20WorldCup https://t.co/kSgaWqariM
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 8, 2021
شنیرا اکرم کے سوال پر صارفین نے دلچسپ جوابات دینا شروع کردیے، کسی نے لکھا کہ آپ وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں اس لیے لگتا تو ایسا ہی کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہوں گی، ایک صارف نے لکھا کہ شنیرا کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تو وہ ان کے ہی کے ساتھ ہوں گی۔