ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

چیئر لفٹ میں کون کون پھنسا ہوا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام میں اسکول جانے والے 7 طلبہ سمیت 8 افراد ہزاروں فٹ بلند چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے نام اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح بٹگرام تحصیل کے آلائی یوسی بٹنگی پاشتو کے علاقے میں مقامی افراد کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث کئی گھنٹوں سے طلبہ اور اساتذہ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

چیئر لفٹ میں حادثے کے وقت کون کون سوار تھا اس کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں جس کے مطابق چیئر لفٹ میں اسکول ٹیچر گلفراز ولد عبدالحکیم کے علاوہ 7 طالب علم سوار ہیں جن کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

جو طلبہ چیئر لفٹ میں موجود ہیں ان میں ابرار ولد عبدالغنی، عرفان ولد عمریز، اسامہ ولد محمد شریف، رضوان اللہ ولد عبدالقیوم، عطا اللہ ولد کفایت اللہ، نیاز محمد ولد عمر زیب اور شیر نواز ولد شاہ نذر شامل ہیں۔

ریسکیو کے لیے آرمی ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ چکا ہے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تار ٹوٹ چکے ہیں۔ چیئر لفٹ کے تھوڑا غیر متوازن ہونے یا ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونیوالے ہوائی پریشر سے بچ جانے والا واحد تار بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

ہزاروں فٹ بلند چیئر لفٹ میں پھنسے طلبہ واساتذہ کو بچانے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب

اس نازک صورتحال کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے متاثرہ علاقے کی ریکی کر رہا ہے اور ریسکیو آپریشن کے لیے انتہائی محتاط طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں