تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی ٹیم کا کپتان کون؟ نئی بحث چھڑ گئی

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی پر اجنکیارہانے کی قیادت پر سابق ملکی و غیرملکی کرکٹز اور ماہرین نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایسے میں بھارتی ٹیم میں مستقل کپتان ویرات کوہلی کی کپتانی سوالیہ نشان بن گئی ہے، ٹیم انڈیا کی انگلینڈ سے ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے کپتانی پر نئی بحث چھڑ چکی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے رائے دی ہے کہ ویرات کی جگہ انجکیارہانے کو کپتان بنا دینا چاہیے جب کہ سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی نے بھی نوجوان کھلاڑی کو قیادت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریڈ ہوگ نے کپتان کی تبدیلی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو ہٹایا گیا تو انڈین ٹیم کا کلچر تباہ ہو جائے گا۔

ویرات کوہلی ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان رہے ہیں۔ 2014 میں دھونی کے بعد کپتانی سنبھالنے والے کوہلی نے 54 ٹیسٹ میچوں میں سے 33 جیتے ہیں جب کہ اجنکیارہانے نے اب تک 5 ٹیسٹ میں قیادت کی ہے جس میں انہوں نے ایک بھی میچ نہیں ہارا۔

Comments

- Advertisement -