تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پیچیدہ صورتحال اختیار کرگئی ہے معاملہ حکومت، اپوزیشن مشاورت اور اسپیکر سے نکل کر الیکشن کمیشن تک جا پہنچا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ مقررہ آئینی مدت کے دوران اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکی جس کے بعد معاملہ اسپیکر کی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس گیا اور وہاں بھی صورتحال جوں کی توں رہی۔

دونوں فورم پر ناکامی کے بعد اب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں آگیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کی منظوری دی جائے گی اور یہ نام تقرری کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے نامزد امیدوار بیوروکریٹ ناصر سعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دیدیا

دوسری جانب سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب عندیہ دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -