تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے؟ کپتان نیوزی لینڈ نے بتا دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ کل پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے، اس ناک آؤٹ میچ سے قبل کیوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم دنیا کی ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی وقت سب کو حیران کر سکتی ہے۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کا پیس اٹیک بہت اچھا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

کیوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خاصیت ہے کہ وہ جھٹ پٹ بدل جاتی ہے۔

یاد رہے  کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -