The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا کا نیا کپتان کون؟

ٹمِ پین کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ‏ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے قیادت چھوڑ دی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹم پین کا استعفٰی ‏منظور کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا ‏پیغامات بھیجنے کا الزام ہے، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ‏ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا لیکن ایشز سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے بورڈ ‏کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

Pat Cummins Purchases A Manor House In Sydney For $9.5 Million

کینگروز کی ٹیسٹ قیادت چھوڑنے والے ٹم پین نےکہا کہ کپتانی چھوڑنا ان کیلئے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل ‏فیصلہ تھا لیکن یہ فیصلہ ان کے خاندان اور کرکٹ کے لیے صحیح ہے۔

ٹمِ پین کی اچانک دستبرداری کے بعد نئے کپتان کے لیے سرکردہ افسران نے سرجوڑ لیے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کی ‏قیادت پیٹ کمنز کو سونپے جانے کا امکان ہے یہ پہلا موقع ہوگا کہ فاسٹ بولر بطور مستقل کپتان آسٹریلوی ٹیم ‏کی قیادت کریں گے۔

مڈل آرڈ بیٹسمین اسٹیواسمتھ اور سینئر بلے باز ڈیوڈ وارنر کو بول ٹیمپرنگ کے الزام کی وجہ سے کپتانی کے ‏غیرموزوں سمجھا جارہا ہے ان کی موجودگی میں نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھانے والے پیٹ کمنز ہی قیادت کے ‏لیے مناسب انتخاب ہو سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں