جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

نیا چیئرمین واپڈا کون؟ نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو چیئرمین واپڈا تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے چیئرمین واپڈا کے لئے ناموں کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی جائےگی۔

- Advertisement -

چیئرمین واپڈا کیلئے سمری میں سجاد غنی کا نام سر فہرست ہے جب کہ شمس الدین شیخ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام بھی شامل ہے۔

چیئرمین واپڈا کی تعیناتی 5 سال کیلئے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں