اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

پاکستان کیلیے خطرہ کون؟ مایہ ناز اسپنر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز سابق اسپنر سعید اجمل نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو پاکستان کے لیے خطرہ قرار دے ‏دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سعیداجمل نے کہا کہ افغانستان کے 3اسپنرز نے ‏پوری ٹیم کو ہولڈ کر رکھا ہے یہ تینوں اسپنرز پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تینوں اسپنرز بہترین بولنگ کر رہے ہیں افغانستان کی ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم ‏کو ہرا سکتی ہے شاہین آفریدی کی پیس بہت اچھی ہے بہترین بولنگ کر رہےہیں۔

سعیداجمل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کچھ عرصےسے اسپنرز کو اچھانہیں کھیل پا رہی اس لیے افغانستان کے ‏تینوں اسپنرز ورلڈکلاس ہیں جو ٹف ٹائم دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 2 اسپنرز اٹیکنگ ہیں اور تیسرا آخری اوورز میں آتا ہے اماراتی کنڈیشنز میں اسپنرز ‏بہت چل رہے ہیں ٹف ٹائم دیتےہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں