تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

یہ والی ویکسین استعمال کی جائے اور 42 دن میں‌ دو خوراکیں دی جائیں، ڈبلیو ایچ او

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین نے موڈرنا کمپنی کی کرونا ویکسین کی سفارش کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابقکرونا پر نظر رکھنے والے ڈبلیو ایچ او کے پینل نے منگل کے روز تجویز دی کہ موڈرنا کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی دو خوراکیں 42 دن کے وقفے سے مریضوں کو دی جارہی ہیں، مگر مریض کی صورت حال دیکھ کر اسے 28 دن میں بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے کرونا ویکسین کی خوراکیں تواتر کے ساتھ فراہم کرنے کی تجویز فائزر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے بعد کی۔

ڈبلیو ایچ او کے ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ ویکسین کی خوراکیں جلد فراہم کرنے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوتا ہے۔ ماہرین نے موڈرنا کی جانب سے ویکسین کے ٹرائلز کی رپورٹ دیکھنے کے بعد کہا کہ اس ویکسین کو حاملہ خواتین، ہیلتھ ورکرز پر استعمال نہ کیا جائے، یہ بس اُن مریضوں کو دی جائے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: موڈرنا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ماہرین کے بتایا کہ 28 روز میں دی جانے والی دو خوارکوں میں 0.5 ملی لیٹر دوا انسانی جسم میں جانا ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کی دو دوا ساز کمپنیوں فائزر اور موڈرنا نے کرونا کی ویکسین تیار کی ہے جس کو دنیا بھر میں منظوری مل گئی ہے اور اب یہ شہریوں کو دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -