تازہ ترین

ڈبلیو ایچ او کا پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن مہم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹرپلیتھاماہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے شاندار انتظامات کا اعتراف کرتے ہوئے جاری کوروناویکسینیشن مہم پربھرپوراظہار اطمینان کیا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرپلیتھاماہی نے پاکستان کی کورونا ویکسینیشن مہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ویکسینیشن مہم کےاقدامات قابل تعریف ہیں، غیر ملکیوں کی ویکسینیشن مہم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹرپلیتھاماہی کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر کے ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات شاندار ہیں، ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات کورونا ایس اوپیز کے مطابق ہیں۔

خیال رہے پاکستان نے آج سے 50-59 عمر تک کے لوگوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گذشتہ ہفتے 21 اپریل سے 50 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں کی ویکشینیشن کا فیصلہ کیا تھا۔

توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو 24 اپریل تک چین سے کوویڈ ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملیں گی، ذرائع کے حوالے سے ای آر وائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یہ ویکسین 21 اپریل (آج) سے ملک میں پہنچنا شروع ہوجائے گی ، اور 20 لاکھ خوراکوں میں سے 15 لاکھ چین سے خریدی جائے گی جبکہ پڑوسی ملک کی طرف سے 500،000 کو بطور تحفہ مہیا کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -