تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

80 فیصد نوجوانوں میں ورزش کا رجحان کم ہے، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ دینا کے 80 فیصد نوجوان روزانہ کی بنیاد پر 1 گھنٹہ بھی ورزش نہیں کرتے جس کے باعث مستقبل ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے، حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش کی بہت معمولی مقدار بھی بے شمار فائدے پہنچا سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں اسی فیصد سے زائد نوجوان یومیہ بنیادوں پر ایک گھنٹے سے کم جسمانی ورزش کر پاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے مستقبل میں ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کی شریک مصنفہ فیونا بل نے کہا کہ ہر پانچ میں سے چار نوجوان مسلسل جسمانی ورزش سے حاصل کردہ فوائد سے قاصر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ 146 ممالک میں 16 لاکھ طلبہ کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسمانی ورزش قلب اور ذہنی صحت وغیرہ کے لیے اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق ورزش نہ کرنا اور غیر متحرک زندگی گزارنا مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب، فالج، جسم میں درد اور موٹاپے کو جنم دیتا ہے اور یہ بیماریاں انسان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -