تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عالمی ادارہ صحت نے نئی کورونا ویکسین منظور کرلی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کی دسویں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے امریکی ادویہ ساز کمپنی ‘نووا ویکس’ کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین ‘نوویکسویڈ’ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوویکسویڈ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں چاہیے ہوتی ہیں اور یورپی یونین میں میڈیسن ریگولیٹر نے بھی اسے منظور کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دو بڑے کلینیکل ٹرائلز سے ثابت ہوا کہ مذکورہ ویکسین کووڈ19 کے خلاف 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

اس ویکسین کے ٹرائلز امریکا اور میکسیکو میں ہوئے جس میں 45 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ یہ ویکسین پہلے منظور کی گئی ویکسینز کے مقابلے میں روایتی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوویکسویڈ ویکسین کورونا وائرس پر پائے جانے والے پروٹینز کو استعمال کرنے کی روایتی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جس سے مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپ میں اومیکرون ویرینٹ سے مارچ 2022 تک 70ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -