تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر کے الزامات کا جواب دیدیا

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کا جواب دے دیا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر تائیوان کی وارننگ نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا، ٹرمپ نے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وارننگ نظر انداز کرکے بیجنگ کی مدد کی تھی۔

امریکی صدر نے ٹرمپ نے وارننگ نظر انداز کرنے پر ڈؓلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی تھی جس پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تائیوان نے 31 دسمبر کو ای میل کے ذریعے نمونیا پھیلنے سے خبردار کیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق تائیوان نے نہیں بتایا تھا کہ یہ انسانوں سے انسانوں سے لگنے والی بیماری ہے، تائیوان نے ای میل میں کہا تھا کہ یہ بیماری سارس نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے، کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔

امریکی صدر ایف ڈی ایس وینٹی لیٹرز اور ڈرگس کی جانچ میں مصروف ہے، عالمی ادارہ صحت سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے، عالمی ادارہ صحت کو ہر سال 500 ملین ڈالر امداد دی جاتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دریں اثنا نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس کرونا ٹاسک فورس ممبران بھی شریک ہیں، ڈاکٹر ڈیبورا برکس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر، سماجی فاصلوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں، امریکا میں بھی کرونا وائرس نے حدوں کو چھونا ہے۔

رکن ٹاسک فورس ڈاکٹر انتھونی فاؤجی کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کے کلینکل ٹرائل جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -