تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‏’کس نے کہا تھا کرفیو لگائیں؟ جو بات ہوئی نوٹیفکیشن اس کے برعکس تھا‘‏

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ‏سے جو بات ہوئی نوٹی فکیشن اس سےمختلف تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ناصرشاہ نےکہاتھاسندھ میں ‏پابندیاں این سی اوسی کےکہنےپرلگائیں مجھے بتائیں کہ این سی اوسی نےکب کہا تھا کرفیو لگا ‏دیں، بسوں بند کردیں، ڈبل سواری پر پابندی لگا دیں؟

اسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےجب بات ہوئی تو انہیں واضح کہا تھا کہ ٹرانسپورٹ بند نہ ‏کریں لیکن جب نوٹی فکیشن آیا تو اس میں کیے گئے فیصلے مختلف تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی پچھلی لہر میں لاہور زیادہ متاثرہوا تھا لیکن ہم نےلاہورمیں کبھی ‏لاک ڈاؤن ہونےنہیں دیا، وزیراعظم نے کورونا کے خلاف کو حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا نے ‏اس کی تعریف کی لیکن سندھ حکومت اس طرزعمل کو اختیار نہیں کر سکی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ ‏نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو بند نہیں کیاگیا ہے پی ٹی آئی کے دوست ایسی باتیں کررہے ہیں ‏جیسے ہم نے کرفیو لگادیا ہے۔

Comments

- Advertisement -