تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کون کون کامیاب ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالرشید سلہریا نے قانون ساز اسمبلی کے ‏انتخابات میں دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ایل اے 43کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے ‏جاوید بٹ کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے جاویدبٹ نے 482 ووٹ لیے جب کہ مسلم لیگ ن کی ‏امیدوار نے 420 ووٹ لیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ ایل اے 40 سے پی پی کے عبدالغفار لون 2165ووٹ لے کر ‏کامیاب قرار پائے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کےسلیم بٹ کو 876ووٹ ملے۔

انہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد اور تعاون پر پاک فوج، پولیس، سیکورٹی کے اداروں، ضلعی ‏انتظامیہ اور میڈیا کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات پرامن رہے خلاف ورزیوں ‏پرچندشکایتیں موصول ہوئیں جہاں شکایتیں موصول ہوئیں وہاں مقدمات بھی درج ہوئے۔

سردارعبدالرشید نے کہا کہ حکومت پاکستان سےدرخواست کرکے افواج پاکستان کےدستےبھی ‏تعینات کیے، مسلح افواج پاکستان کابھی شکریہ اداکرتےہیں مسلح افواج نےعیدکےدنوں میں بھی ‏ڈیوٹی سرانجام دیں ہماری پولیس،عدلیہ سب متحرک رہیں الیکشن کمیشن تمام اداروں کاشکریہ ‏اداکرتاہے۔

Comments

- Advertisement -