ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک لائسنس تجدید کی کس کس نے حمایت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر صنعتی تنظیموں کا اظہار اطمینان اور تجدید پر حمایت سامنے آگئی۔

لانڈھی ایسوسیشن آف ٹریڈ انڈ انڈسٹری (LATI) اور کورنگی ایسوسیشن آف ٹریڈ انڈ انڈسٹری (KATI) نےنیپرا کو لکھے گئے اپنے خطوط میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی حمایت کی اور کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔

شاہ زمان پنوار سیکرٹری جنرل LATI کے لکھے گئے خط میں توانائی سیکٹر کے انقلاب میں کے الیکٹرک کے کلیدی کردار اور مثبت طریقے کار کا ذکر کیا گیا جس سے کراچی کی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

474 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے نجکاری کے بعد بہتری آئی جس کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کو بھی سراہا اور شہر کراچی میں کے الیکٹرک کی اہمیت کو بیان کیا۔

مزید برآں انہوں کے کہا کہ کے الیکٹرک نے نان ایکسکلوزیو لائسنس کی درخواست دائر کی ہی جس کی وہ مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہہ ایکسکلوزیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور اس کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

اس حوالے سے LATI نے نیپرا سے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی منظوری کی سفارش کی اور کہا کہ کمپنی کے لائسنس کو تجدید کراچی کے صنعتی شعبے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب KATI کے صدر فراز الرحمن نے مئی 2023 میں نیپرا کو تحریری خط میں بتایا کہ کے الیکٹرک کے لائیسنس کی تجدید سے کراچی کے بجلی نظام کی منصوبہ بندی میں تسلسل جاری رہے گا۔ نیپرا کی اپنی رپورٹس میں کے الیکٹرک کی بہتر کارکردگی کے اعتراف کیا گیا ہے بالخصوص لائن لوسز کی کمی میں۔

سماعت کے دوران KATI کے نمائندے اور نیپرا اور اوگرا قائمہ کمیٹی کے سربراہ ریحام جاوید نے کہا کہ KATI کراچی کی سب سے بڑی صنعتی تنظیم ہے اور اس کے 4000 ممبران ہیں جو یکجا کے الیکٹرک کی کارکردگی اور سروسز سے مطمئن ہیں اور لائیسنس کی تجدید کی حمایت کرتے ہیں۔ ساتھ میں KATI نے نیپرا سے وضاحت کی گذارش کی کہہ مسابقتی اداروں کی آمد سے کراچی کے بجلی نظام پر کیا فرق آئے گا اور ایفشنسی کے حوالے سے کیا اثر پڑے گا۔

سماعت کے دوران یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ تاہم کے الیکٹرک کے نیٹورک کوریج کا 70 فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے لیکن بقیہ 30 فیصد حصہ کب مستثنٰی ۔ مزید یہ بات بھی کی گئی کہہ لائسنس کی تجدید کے ساتھ کارکردگی کے اہداف کا بھی تعین کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں