جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

نیا چیئرمین پی سی بی کون؟ فیصلہ آج ہو جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین کون ہوگا اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ پی سی بی کے 37 ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا۔

قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان پی سی بی کے نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین کے لیے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے پیٹرن ان چیف کے نمائندے ہیں جب کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیئرمین کیلیے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کی برطرفی کے بعد سے تاحال کوئی باقاعدہ چیئرمین منتخب نہیں ہوا ہے تاہم اس دوران نجم سیٹھی اور پھر ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے عہدے پر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہ خاور کو قائم مقام چیئرمین بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں