تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فائنلسٹ کون ہوگی؟ یونس خان نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے متعلق اپنی خواہش بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ گروپ ٹو سے پاکستان اور انڈیا آگے آئے اور ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا میمز کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تاکہ ہم اپنی شکست کا بدلہ لے سکیں۔

پروگرام میں شامل سابق کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی میں چیمپئز ٹرافی 2017 جیسی صورت حال بن گئی ہے، جہاں پاکستان نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی پاکستان کی بلے بازی پر کچھ تحفظات ہیں، کئی لڑکے اپنا نیچرل گیم نہیں کھیل رہے ہیں شاید ان پر کوئی دباؤ ہے۔

تنویر احمد کا کہنا تھا کہ حارث اور محمد نواز کو اوپر بھیجنے کا مقصد رن ریٹ کو بڑھانا ہوتا ہے، انہیں آزادانہ بلے بازی کرنے دیا جائے۔

ٹیم کی اگر مگر سے متعلق شرکا نے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا، کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آئی، یہ پاکستانی ٹیم کا خاصہ ہے، جو کسی اور ٹیم کے حصے میں نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -