جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو کون ہوگا؟‌

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ تین برسوں کےلیے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی، امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ک چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے سی ای او کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سلمان نصیر بطور قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کام کریں گے۔

پی سی بی نے نئے چیف ایگزیکٹو کےلیے معیار پر پورا اترنے والے خواہش مند افراد سے 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ آئینی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ وسیم خان نے سی ای او کے اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں