تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مصطفیٰ کھوکھر کی جگہ نیا سینیٹر کون ہوگا؟ پی پی نے فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے مصطفیٰ کھوکھر کے استعفے سے خالی نشست پر وقار مہدی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے نیا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹی کی مذکورہ خالی نشست پر الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا جس کے لیے پارٹی نے وقار مہدی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کوٹے پر سینیٹ کی خالی اس نشست کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان حصہ نہیں لے گی۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا تھا کہ میری پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر سے آج ملاقات ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے ناخوش ہے اور قیادت سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

Comments

- Advertisement -