تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یوکرین: بھارتی سفارتخانے نے طلبا کو باتھ روم صاف کرنے پر لگا دیا

یوکرین میں موجود بھارتی طلبا کے ساتھ بھارتی سفارت خانے نے ایسا ہتک آمیز سلوک کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ سفارت خانے نے طلبا کو باتھ روم صاف کرنے پر لگا دیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی یوکرین میں پھنسے تمام بھارتی طلبا کو نہیں نکالا جا سکا۔ ہزاروں بھارتی طلبا اب بھی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یوکرین سے بھارت پہنچنے والے طلبا نے بھارتی سفارت خانے کے اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

بھارتی ریاست بہار میں رہنے والی پرتیبھا ونسٹیا نے کہا ہے کہ رومانیہ کے لوگوں نے ہماری بہت مدد کی، ہمیں رہنے کے لیے جگہ دی اور پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جب کہ بھارتی سفارت خانے نے ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا، طلبا کو کہا گیا کہ جو پہلے بھارت جانا چاہتا ہے وہ سفارت خانے کے باتھ روم کی صفائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو رومانیہ کی سرحد پر جانے کے لیے خود پہل کرنی پڑی، بس والوں نے بارڈر جانے کے لیے فی طالب علم 6000 روپے وصول کیے، اس میں ایجنٹ اور بھارتی سفارت خانے کے ارکان دونوں ملوث تھے۔

پرتیبھا ونسٹیا نے کہا کہ طلبہ اتنے تھکے ہوئے تھے کہ کسی میں باتھ روم صاف کرنے کی ہمت نہیں تھی لیکن جلد از جلد بھارت واپس جانا بھی چاہتی تھیں، گھر جانے کی اتنی بے تابی تھی کہ کچھ طلبا نے باتھ روم صاف کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو سفارت خانے کے لوگ کالز یا میسجز کا جواب نہیں دے رہے تھے، اس کے بعد جب ہمارے ایک دوست نے حقیقت دکھانے کے لیے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کی تو فوراً سفارت خانے سے کال آئی اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

Comments

- Advertisement -