The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل فاتح کپتان شاہین شاہ نے کس کی کمی محسوس کی؟

پاکستان سپرلیگ سیون جیتے والے لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ خوش ہونے کے ساتھ افغان لیگ اسپنر راشد خان کی کمی کو محسوس کیا۔

لاہور قلندر نے بالآخر ساتویں پی ایس ایل میں پاکستان سپرلیگ کا فاتح ہونے کے خواب کی تعبیر پالی، ٹیم نے فتح کا بھرپور جشن منایا لیکن اس موقع پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اپنی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی افغان لیگ اسپنر کو سب سے زیادہ مِس کرتے رہے۔

افغان لیگ اسپنر راشد خان نے پی ایس ایل کے فائنل کے بعد انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لاہور قلندر کی ٹیم کو ٹیگ کیا اور سات طویل سیزن کے بعد پہلا پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

 

لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے راشد خان کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں کہا کہ ’’ہم آپ کو بہت مس کررہے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ راشد خان نے پی ایس ایل سیون کے ابتدائی کچھ میچز کھیلے تھے اور اپنی کارکردگی سے لاہور قلندر کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا جس کی وجہ سے لاہور قلندر کا فائنل تک کا سفر آسان ہوا لیکن انہیں اپنی قومی ٹیم میں ذمے داریوں کے سبب لاہور قلندر کو الوداع کہنا پڑا اور وہ پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں