جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

بلوچستان سے کس کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں جانچ پڑتال کے پہلےدن 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ‏درست قرار دے دیے گئے جب کہ ایک امیدوار کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی کے کاغذات عمومی نشست پردرست قرار دیے گئے،‏ اقلیتی نشست پر جمعیت علماے اسلام کے رہنماہیمن داس اور اقلیتی نشست پر بی اے پی کے ‏دنیش کمار کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔

خواتین کی مخصوص نشست پر بی اے پی کے شانیہ خان کے کاغذات منظور ہوئے جب کہ دہری ‏شہریت پربی اے پی کےڈاکٹر نواز ناصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

- Advertisement -

جے یوآئی کےعبدالغفور حیدری کےعمومی نشست پر اور بی اے پی کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار ‏محمد عبدالقادر کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔

جےیوآئی کےکامران مرتضی کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اور جمعیت علمائےاسلام کی ‏اقلیتی امیدوار آسیہ ناصر کے کاغذات منظور ہوئے۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات کیلئے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ‏گیا ، ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائےگا۔

پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے۔ فرید رحمان کے وکیل ‏نےدلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث ‏رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں