اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

دوسری بیوی اسلام آباد کلب کی ممبر کیوں نہیں بن سکتی؟ سلیم مانڈوی والا نے اہم مسئلہ اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد کلب میں دوسری اور تیسری بیوی کے داخلے پر پابندی کا اہم مسئلہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے اسلام آباد کلب کی رکنیت حاصل کرنے کے طریقہ کار پر بحث ہوئی۔

سینیٹ کابینہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا تو سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انوکھا مسئلہ اٹھا دیا اسلام آباد کلب ایک اہلیہ کو ہی داخلے کا اہل سمجھتا ہے اور دوسری تیسری بیوی کو باہر ہی روک لیتا ہے، دوسری بیوی کلب کی ممبر کیوں نہیں بن سکتی؟

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اسلام میں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہے، لیکن کلب میں ایک سے زیادہ بیویاں لے جانےکی اجازت نہیں۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اگر ملک کے کسی اور کلب میں اس کا اطلاق نہیں کیا گیا تو کلب پر ایسی پابندی کیوں لگائی گئی۔

سینیٹ کابینہ کمیٹی نے معاملے کی سنگینی کو سمجھ لیا اور کلب انتظامیہ کو اگلے اجلاس میں بلالیا تاکہ دوسری اور تیسری بیوی کےکلب میں داخلے کاانتظام کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں