تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایمازون کے بانی کی مہنگی ترین طلاق، جیف بیزوز کس طرح بچ سکتے ہیں؟

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ایما زون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہوگئیں، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد جیف کو 137 ارب ڈالرز کے اثاثوں سے محروم ہونا پڑے گا البتہ اُن کے پاس نقصان سے بچنے کا ایک موقع  بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین برس سے دنیا کے امیتر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایمازون کے بانی نے 25 برس بعد اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

امیر ترین جوڑے کے درمیان طلاق کی کوئی اہم وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار کی اہلیہ میں دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ایمازون کے بانی کی اہلیہ نے انہیں متنبہ بھی کیا مگر وہ نہیں مانے۔

معاشی اور قانونی ماہرین اس علیحدگی کو مہنگی ترین طلاق قرار دے رہے ہیں کیونکہ راہیں جدا ہونے کے بعد جیف بیزوز کو 137 ارب ڈالرز کے اثاثوں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے نکل جائیں گے۔ قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کے اثاثوں کی فروخت ممکن نہیں ہوتی، اسی طرح جیف کے بیشتر اثاثے ایمازون کی ملکیت ہیں جنہیں اہلیہ کے نام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایمازون کے مالک دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹرمپ کے اثاثوں میں نمایاں کمی

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ 1993 میں جس وقت جیف کی میکنزی سے شادی ہوئی وہ عام ملازمت کرتے تھے، ازدواجی زندگی اُن کے لیے اس لیے بھی اچھی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے اس کے بعد ایمازون کی بنیاد رکھی اس کے بعد اُن کے چار بچے ہوئے۔

بیزوز اپنے خاندان کے ہمراہ واشنگٹن میں مقیم ہیں، اُن کے بیشتر اثاثے کمیونٹی کی ملکیت بھی ہیں، طلاق کی صورت میں جو بھی اثاثے ہیں وہ قانونی طور پر دونوں میں برابر تقسیم ہوں گے۔

قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالرز ہے، اگر میکنزی نے ریاستی اصولوں کے تحت طلاق لینے کا فیصلہ کیا تو ایمازون کے مالک کو 50 فیصد اثاثوں سے محروم ہونا پڑے گا جس کے بعد ایمازون کے مالک کمپنی کی ملکیت سے محروم ہوجائیں گے جبکہ اُن کی اہلیہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری آن لائن بھیک مانگ کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے لگا

دوسری جانب قانونی ماہرین نے اس نقطے پر بھی بات کی کہ اگر ایمازون کے بانی نے شادی سے قبل یا بعد میں اپنی اہلیہ سے کوئی معاہدہ کیا ہوگا تو وہ اس صورت میں بچ سکتے ہیں وگرنہ انہیں اپنے 68.5 ارب ڈالرز کے حصص کی فروخت یا انہیں سابقہ اہلیہ کے نام پر منتقل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -