تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مصر میں کورونا مریض خودکشیاں کیوں کررہے ہیں؟

قاہرہ: مصر میں کورونا کے مریضوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریضوں نے اپنی جان خود لے لی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وبائی مرض کے باعث مریض نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں جبکہ پہلے سے ہی نفسیاتی بیماری میں مبتلا افراد بھی خود کشیاں کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو مریضوں نے کورونا کی مثبت رپورٹ آنے پر خود کشی کرلی۔ جبکہ اس سے قبل منوفیہ کمشنری میں ایک نفسیاتی مریض نے اپنی جان لی۔

منوفیہ کشمنری کا شہری نفسیاتی عارضے کا شکار تھا اور جب اسے کورونا کی مثبت رپورٹ کا علم ہوا اس نے اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

اسی طرح کا ایک اور واقعہ حلوان کمشنری میں پیش آیا تھا جہاں کورونا کی تصدیق ہونے پر مریض نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جبکہ دقہلیہ کمشنری کے ایک اسپتال میں داخل کورونا مریض نفسیاتی مسائل سے دو چار تھا اور وہ کسی صورت بھاگنا چاہتا تھا لیکن کوئی راستہ نہ پانے پر اس نے بھی کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

ماہرین نے موجودہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا کے ساتھ نفساتی بیماری کا بھی علاج کرنا ہوگا تاکہ جلد سے جلد خودکشی کے واقعات کو روکا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -