تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہائی وے پر ہونے والے پُراسرار حادثات کی وجہ سامنے آگئی

آسٹریلیا کے ہائی وے پر آئے روز پیش آنے والے گاڑیوں کے حادثات کی اہم وجہ کوئی اور نہیں بلکہ پُراسرار مکڑی ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی وے پر اکثر چھوٹی گاڑیوں کو حادثات پیش آتے ہیں، جن میں سے بیشتر میں ڈرائیور اپنی گاڑی خود ہی کسی سے جاکر ٹکرا جاتے ہیں۔

حادثات کا سامنا کرنے والے ڈرائیورز میں سے چند ایک نے بتایا تھا کہ ہائی ور پر جب وہ ایک مخصوص رفتار کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے تو سامنے کے شیشے پر ایک پُراسرار مکڑی آکر بیٹھی، جسے دیکھ کر وہ بری طرح سے خوفزدہ ہوئے اور گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

ایک روز قبل ایک اور ڈرائیور کے ساتھ اُسی طرح کا واقعہ پیش آیا، جس کو گاڑی کے اگلے حصے (ڈیش بورڈ) پر لگے کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں: ہائی وے پر پُراسرار گدے، ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر

ویڈیو دیکھیں: مصروف سڑک پر پُراسرار مخلوق، ویڈیو سامنے آگئی

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: گھر کے گارڈن میں پراسرار ’جن‘ کا بچہ، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اسی دوران ایک مقام پر اُس کی گاڑی کے فرنٹ شیشے پر سے بڑی (دیوقامت) مکڑی گزری۔

ڈرائیور اور اُس کے ساتھ سوار شخص نے جب اس مکڑی کو دیکھا تو وہ زور سے چیخے، خوش قسمتی سے گاڑی چلانے والے نے اپنے ہواس کو قابو میں رکھا تو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

ڈرائیور نے بتایا کہ جس وقت مکڑی سامنے لگے شیشے کے باہر کے حصے پر نظر آئی تو اُس وقت گاڑی 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

انہوں نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور مکڑی کو آسٹریلیا کے ہائی وے پر ہونے والے حادثے کی وجہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -