تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سپریم کورٹ میں فوادچوہدری اور شہبازگل کیوں پھنس گئے؟

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ کا کمرہ نمبر ایک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا تمام نشستیں بھر چکی تھیں۔

کمرہ عدالت میں نشستیں پرُ ہونے کی وجہ سے فوادچوہدری کو بیٹھنے کی جگہ نہ ملی اور انہوں نے کھڑے ہو کر فیصلہ سنا۔ معروف قانون دان بابراعوان بھی کھڑے رہے۔

رولنگ کالعدم، عدم اعتماد برقرار، قومی اسمبلی بحال

کمرہ عدالت کو لاک کرکے ویڈیو اور آڈیو لنک چیک کیا گیا۔ مقدمے میں دلائل دینے والے وکلا بھی دروازے کھلنے کے منتظر رہے، کمرہ عدالت میں داخل ہونے کے لیے وکلا اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

فیصلےکے بعد سپریم کورٹ کےاحاطےمیں لیگی کارکنان نعرےبازی کرتے رہے جب کہ شہبازگل اور فوادچوہدری 15 منٹ تک سپریم کورٹ میں پھنسے رہے۔

پولیس نے شہبازگل اور فوادچوہدری کو متبادل راستے سے باہر نکالا۔ پی ٹی آئی رہنما میڈیا ٹاک کیے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -